22 اکتوبر 2011 - 20:30

ايران کي يونيورسٹيوں کے طلباء نے امريکي عوام کي تحريک وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کي حمايت کا اعلان کيا ہےـ

ابنا: تہران ميں سويزرلينڈ کے سفارت خانے کے سامنے جو ايران ميں امريکي مفادات کا نگراں ہے، ايراني طلبا جمع ہوئے اور انہوں نے امريکہ مردہ باد، اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگائے اور ايک فيصدي سرمايہ داروں کي معاشرے کي ننانوے فيصدي آبادی پر حکمراني کي مذمت کي ـ

طلبا کے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ تھے جن پر لکھا تھا کہ ننانوے فيصدي کي تحريک نہيں رکے گي ـ

مظاہرين نے سرمايہ دارانہ نظام اورلبرلزم کي دروغگوئي کي مذمت ميں نعرے لگائے اور مغربي حکام سے مطالبہ کيا کہ وہ اپني پاليسيوں پر نظر ثاني کريں ـمظاہرين نے ڈکٹيٹروں کي يکے بعد ديگر سرنگوني کا حوالہ ديتے ہوئے بحران اور مشکلات کو سرمايہ دارانہ نظام اور صہیونيوں سے وابستگي کا نتيجہ قرار ديا...........

/169